ٹمکور، یکم نومبر(ایس او نیوز) ریاست کے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے اپنا انتخابی دورہ شروع کیا۔انہوں نے مدلور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اگلے چھ ماہ کے اندر مولور کے تالاب کو ہیماوتی ندی کے پانی سے بھردے گی اور وہ خود پوجا کیلئے آئیں گے۔
انہو ں نے اپنی تقریر میں بے شمار وعدے کئے، کہا کہ اگر ان کا امیدوار جیت گیا تو سرا کو شکاری پور کی طرح ترقی دیں گے اور کن چٹی گار طبقہ کو او پی سی کی لسٹ میں شامل کریں گے۔ یہ بھی وعدہ کیا کہ اگلے دو سالوں میں کرناٹک کی صورت بدل جائے گی۔ ریاست کا ہر ایک شخص خوش حال ہوگا۔ کے آر پیٹ کیلئے ہم نے جو وعدے کئے وہ سب پورے کئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے ساتھ مرکزی وزیر سدانندا گوڈا نائب وزیر اعلیٰ گووند کارجول، سری راملو وزیر نارائن گوڈا، وجیندرا، پرتاپ سمہا اور بے شمار لیڈروں کے ساتھ تھے۔ انہوں نے دیگر چھوٹے اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ کانگریس پارٹی اور جنتادل سکیولر پارٹیوں پر کھل کر حملے کئے اور بی جے پی امیدوار کو جتانے کی اپیل کی۔